تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

طیارے کی چھت پر سوار شخص‌ کون ہے؟

لندن : برطانوی دارالحکومت کے عالمی ہوائی اڈے پر ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کام کرنے والا نابینا شخص احتجاجاًطیارے کی چھت پر چڑھ گیاتاکہ پرواز معطل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود مسافر اور ذمہ دان اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے پرواز کےلیے تیار طیارے کی چھت پر ایک شخص کو چڑھے دیکھا تاہم اس وقت کسی کو معلوم نہ تھا کہ چھت پر سوار کون ہے ۔ اس کے کیا مقاصد ہیں ، وہ چھت پر کیسے پہنچا اور سب سے بڑھ کر وہ سیکیورٹی اہلکاروں اور انتطامیہ کی نظروں سے اوجھل کس طرح رہا؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لندن کے بین الااقوامی ہوائی اڈے کی انتطامیہ کو جوں ہی ایمسٹرڈم جانے والی پرواز کی چھت پر کسی شخص کے چڑھنے کی خبر ہویہ تو انہوں نے فوری طور پر برٹش ایئرویز کے طیارے کےاوپر سے اس شخس کو نیچے اتارا تو معلوم ہوا کہ وہ معروف پیرالمپک کھلاڑی اور ماحولیاتی بہتری کےلیے کام کرنے والا کارکن جیمز براؤن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز نے طیارے تک پہنچنے کےلیے ایمسٹرڈم جانےوالی پرواز کا عام مسافروں کی طرح ٹکٹ خریدا اور دیگر مسافروں سے پہلے قطار میں شامل طیارے تک پہنچے اور چھت پر چڑھ کر بیٹھ گئے۔

جیمز نے اپنے احتجاج کو فیس بُک پر لائیو کیا ہواتھا جو فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے پر ختم ہوئی۔

جیمز نے طیارے چھت سے لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ مجھے اونچائی سے نفرت ہے لیکن پھر بھی میں طیارے کی چھت پر ہوں اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کررہاہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ‘یہ سب آب و ہوا اور ماحولیاتی بحران سے متعلق ہے ، ہم آب و ہوا اور ماحولیاتی خرابی پر حکومتی عدم فعالیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

جیمزکا کہنا تھا کہ وہ آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہیں اور پھر اس کے بارے میں کچھ نہیں کرتے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والے کارکن نے ویڈیو کے دوران دیکھا سیکیورٹی اہلکار ان کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ’او خدا سیکیورٹی اہلکار آرہے ہیں، امید ہے یہ زیادہ دیرتک حراست میں نہیں رکھے گے کیونکہ یہ خوفناک ہے‘۔

خیال رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنے والے جیمز براؤن سنہ 2012 میں لندن میں منعقدہونے والے پیرالمپک گیمز میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نشہ آور ادویات استعمال کرنے کےقوانین کی خلاف ورزی کرنے پرسنہ 2016 میں جیمز پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف رواں برس دنیا بھر میں شدید مظاہرے مسلسل جاری ہیں جبکہ برطانیہ میں ماحولیاتی آلودگی کےلیے کام کرنے والے کارکن کی جانب سے کئی روز مسلسل احتجاج جاری رہا۔

Comments

- Advertisement -