تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

شادی میں دلہا ’جینز اور ٹی شرٹ‘ میں پہنچ گیا

شادی میں دلہا اور دلہن دونوں ہی کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ دن یادگار رہے اور اسے مدتوں یاد رکھا جائے اس کے لیے دلہن اور دلہا دونوں ہی خوب سے خوب تر نظر آنے کے لیے تیاری کرتے ہیں۔

شادی میں شریک باراتی بھی دلہا اور دلہن کے کپڑوں پر نظر رکھتے ہیں اور تبصرے بھی کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے کبھی دلہا کو جینز اور ٹی شرٹ میں دیکھا ہے۔

ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی میں دلہا جینز اور ٹی شرٹ میں پہنچ گیا جس کی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے نے سرمئی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ دوسری طرف اس کی دلہن کو ایک شاندار سفید شادی کے گاؤن میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

Image of the bride and the groom via Mirror.co.uk

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس انوکھے لباس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور بعض صارفین اسے تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

Comments