پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

برطانیہ میں کئی افراد پر چاقو حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں چاقو کے حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی ایمرجنسی سروسز نے شمال مغربی انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں کم از کم آٹھ افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اس واقعے کو "گہرا صدمہ” قرار دیا ہے۔

پولیس حکام نے پیر کے روز کہا کہ مسلح اہلکاروں نے صبح 11:50 بجے (10:50 GMT) شمال مغربی انگلینڈ میں لیورپول کے قریب ساؤتھ پورٹ میں ایک پراپرٹی میں بلائے جانے کے بعد ایک مرد کو حراست میں لیا اور چاقو قبضے میں لے لیا۔

نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس (NWAS) نے کہا کہ اس نے چھریوں سے زخمی ہونے والے آٹھ مریضوں کا علاج کیا ہے جنہیں ایلڈر ہی چلڈرن ہسپتال، اینٹری یونیورسٹی ہسپتال اور ساؤتھ پورٹ اور فارمبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

اسپتال نے اسے ایک بڑا واقعہ قرار دیا ہے اور اس کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ انتہائی مصروف ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں