جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

پاک بھارت میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے ایک شخص چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا اعصاب شکن میچ دیکھنے والا شائق دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام کے ضلع شیواساگر میں پیش آیا جہاں مقامی سنیما میں میچ دیکھنے والا شخص ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت بٹو گوگوئی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 34 سال ہے۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ گوگوئی اپنے چند دوستوں کے ساتھ اتوار کی شام ایک مقامی سنیما میں پاک بھارت براہ راست میچ دیکھ رہا تھا۔

سنیما ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کہ اس دوان گوگوئی اچانک بےہوش ہو کر گرِ پڑا جسے دوستوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق گوگوئی کو کرکٹ میچ کے دوران سنیما ہال میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گوگوئی صحت مند تھے اور انہیں صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں