جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

بیوی کا تحفہ قبول کرنے سے انکار، دلبرداشتہ شوہر کے فیصلے سے ہر کوئی حیران رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اس جذبے کے باوجود کہ ’محبت کرنے والوں کیلیے ہر دن ویلنٹائن ڈے ہوتا‘، لوگ 14 فروری کو اپنے شریک حیات کو خوش کرنے کیلیے طرح طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شخص نے بات بات پر ناراض ہونے والی بیوی کو مہنگا ترین تحفہ دینے کا فیصلہ کیا، اس نے لگژری کار پورش میکن خریدی جس کی مالیت ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔

شوہر نے سوچا تھا کہ جب وہ پورش میکن بیوی کو پیش کریں گے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھیں گی، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا کیونکہ خاتون نے مہنگے ترین تحفے کو دیکھتے ہی مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر تھانے پہنچ گیا

اس پر وہ شخص انتہائی دلبرداشتہ ہوا اور پورش میکن کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے مہنگی ترین کار کو کوڑے دان میں ڈال دیا جس کو اب کئی دن گزر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے کوڑے دان میں پڑی لگژری گاڑی کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ بیوی نے شوہر کی طرف سے دیا گیا تحفہ مسترد کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کیلیے یہ چیز انتہائی حیران کن تھی لہٰذا انہوں نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں