تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف

بیجنگ : چین میں کھانسی کی شکایت پر ایک شخص کے گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ،  جس کے بعد ڈاکٹرز  نے گلے کے آپریشن کے ذریعے  جونکیں نکال لیں ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک شخص نے شدید کھانسی کی شکایت پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ، ڈاکٹر نے اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا، جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا، جس میں بھی کھانسی کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آئی۔

کھانسی اور گلے میں درد بر قرار رہنے کے بعد جب ڈاکٹر نے اس شخص کی برونکو اسکوپی کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کے گلے اورناک میں جونک چپکی ہوئی ملیں۔

جس کے بعد محکمہ جنگلات میں ملازمت کرنے والے اس شخص کے گلے کے آپریشن کے ذریعے جونکیں نکال لی گئیں ، جو 10سینٹی میٹر تک لمبی تھیں۔

ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے پہاڑ ی ندی کا پانی پی لیا ہوگا، جس کے ذریعے جونکیں اس کے جسم میں داخل ہو گئیں اور گلے اور سانس کی نالی میں چپک گئیں۔

مزید پڑھیں : کچا گوشت کھانے والے شخص کے جسم میں کیڑے پڑگئے

یاد رہے چند روز قبل مشرقی چین کے ہانگ ژہو سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ ژی ژونگ فا نے تقریباً ایک مہینے تک سر درد میں مبتلا رہنے کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا تو ابتدائی میڈیکل چیک اپ کے بعد ایک حیران کن انکشاف کیا کہ اس شخص کو تینیاسس تھا ، جو کیڑے کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ہوتا ہے۔

تاہم جب اس کے اعضاء کی اسکین کے ساتھ مکمل چیک اپ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس شخص کے جسم میں 700 کے قریب کیڑے ہیں ، یہ کیڑے اس کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں میں پائے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -