بھارت میں کار چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ہونے پر شہری نے مستقل ہیلمٹ پہننا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں شہری کو ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا جب پولیس نے اسے پہلے نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا۔
شہری کی شناخت گلشن کے نام سے ہوئی جو ایک اسکول ٹیچر ہیں۔
گلشن کا کہنا ہے کہ پولیس نے 26 نومبر کو گاڑی چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پر 1100 روپے جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی لیکن پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے پر مجھ پر جرمانہ عائد کیا تھا۔
A teacher from Agra was fined for not wearing helmet inside a car
Post that incident, he now wears a helmet
Magical Amritkaalpic.twitter.com/wXkHqZ0wTt
— * (@ggganeshh) December 9, 2025
شہری کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں اور جرمانہ عائد ہونے کے بعد سے ہیلمٹ پہن کر گاڑی چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی چالان سے بچنے کے لیے ایسا ہی کرتے رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


