تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حقیقت یا نظروں کا دھوکا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو یقین آجائیگا

خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ایسا ہی ایڈونچر انگلینڈ کے ڈگرلینڈ تھیم پارک کے چیئرمین ہیو ایڈیلیانو نے کردکھایا اور پارک میں موجود افراد کو حیران کرڈالا، چیئرمین ہیو ایڈیلیانو نے دو ٹن وزنی بلڈوزر کو دو متوازی رسیوں کے درمیان نہایت بہادری کے ساتھ چلایا جوکہ زمین سے تقریبا تیرہ فٹ بلندی پر تھا۔

حیران کردہ اسٹنٹ کرنے پر ہیو ایڈیلیانو کا کہنا تھا کہ کئی افراد نے بلڈوزر کے ساتھ سطح زمین پر مختلف اقسام کے اسٹنٹ کئے، میں نے سوچا کہ کچھ نیا ہوجائے اور اس بات کو ذہن میں رکھ کر بلند سطح پر یہ کرتب دکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ فائنل اسٹنٹ سے قبل دھاتی تار پر کئی بار مشق کی، دل میں خوف ضرور آیا تاہم میں مثبت رہا اور نتیجتا کامیاب رہا، اپنے کرتب کو کامیاب کرنے کے لئے میں نے انجینئرنگ کے تمام اصولوں کو بھی ملحوظ خاطر رکھا۔

Comments

- Advertisement -