تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایک سال پرانا کھانا کھانے سے شہری پر کیا گزری؟

لندن : برطانوی شہری نے 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایک سال سے دفن غذا نکال کر کھالی۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اپنی سالگرہ گزشتہ سال سے زیادہ یادگار بنائے اور اس کےلیے مختلف طریقوں سے جشن کی تیاری کی جاتی لیکن کچھ افراد اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کےلیے ایسے عجیب و غریب کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر یارکشائر سے تعلق رکھنے والے شخص میٹ نوڈن نے اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کےلیے زمین میں 14 ماہ قبل دفن کیے گئے غذا کو نکال کر کھالیا۔

میٹ نوڈن نے معروف فاسٹ فورڈ ریسٹورنٹ مکڈونلڈ سے یہ کھانا 2018 میں منگوایا تھا جس میں فرائز، برگر اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔

برطانوی شہری نے اس کھانے کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھوڈ کر دفن کردیا اور دو ماہ بعد 40 ویں سالگرہ پر اسے نکال کر کھانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور دوبارہ دفن کردیا اور اب 41 ویں سالگرہ پر اس کھانے کو نکالا اور مکڈونلڈ میں جاکر کھایا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔


غیر ملکی میڈیا کے مکطابق برطانوی شہری نے بتایا کہ وہ یہ کھانا کھانے سے بیمار نہیں ہوا، البتہ غذا کافی خطرناک ہوچکی تھی، فرائز میں پھپھوندی لگ گئی تھی جبکہ ملک شیک بھی آٹے کی طرح گاڑھا ہوگیا تھا اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہوچکی تھی جبکہ برگر میں نم ہوچکا تھا۔

برطانوی شہری نے بتایا کہ چیزوں کا ذائقہ تھوڑا خراب ہوچکا تھا لیکن میں یہ سب کھا کر ذرا بھی بیمار نہیں ہوا اور میں ایسے چیلنجز اسکول کے زمانے سے پورے کرتے آرہا ہوں۔

Comments

- Advertisement -