تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آن لائن منگوائے گئے پیزا سے شیشے کے ٹکڑے برآمد

پیزا کے شوقین شخص کے کھانے کا مزا اُس وقت خراب ہوگیا جب اس نے آن لائن منگوائے گئے پیزا کو کھانا شروع کیا اور اس میں سے ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑے نکل آئے۔

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنے ٹوئٹر ہنڈل سے دو عدد تصاویر شیئر کیں جن میں پیزا کے درمیان سے نکلنے والے شیشے کے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ان ٹکڑوں کو غلطی سے نگل لینے پر شہری کی جان جا سکتی تھی۔

شہری نے اپنے ٹوئٹ میں پیزا آؤٹ لیٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، کھانے کے معیار اور جانی نقصان سے متعلق سوالات اٹھائے۔ ساتھ ہی اس نے ممبئی پولیس سے آؤٹ لیٹ کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

ممبئی پولیس نے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا: ’پہلے آپ آؤٹ لیٹ کے کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کریں۔ اگر وہ آپ کو تسلی بخش جواب نہیں دیتے تو پھر قانونی کارروائی کا سوچیں‘۔

پیزا آؤٹ لیٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا، ہم کھانے کے معیار اور اس کی حفاظت کی اچھے سے دیکھ بھال کرتے ہیں، اس معاملے کی انکوائری کریں گے۔

Comments

- Advertisement -