تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کرونا لاک ڈاؤن : نوجوان کی 7 سال قبل مرنے والے والد سے ملاقات

ٹوکیو: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کی ایپلیکیشن گوگل ارتھ نے 7 سال قبل مرنے والے باپ کو بیٹے سے ملوا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاپانی زبان میں ایک پیغام شیئر کیا اور بتایا کہ اُس نے گوگل ارتھ کی وجہ سے 7 سال قبل مرنے والے والد سے کو دیکھ لیا۔

ٹیچر یو ایف او نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاپانی زبان میں شیئر ہونے والے پیغام میں نوجوان نے بتایا کہ ’اُس نے گوگل ارتھ پر اپنے والد کی تصویر دیکھی تو وہ حیران رہ گیا‘۔

نوجوان نے لکھا کہ ’ والد کا 7 سال قبل انتقال ہوچکا ہے، اپنے والد کی تصویر کو دیکھ کر میں جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا کیونکہ میرے لیے یہ منظر ناقابلِ یقین تھا‘۔

’گوگل ارتھ بہت سارے لوگوں کے لیے اہم نہیں مگر مجھے اس کی مدد سے اپنے والد کو تلاش کرنے کا موقع ملا‘۔

نوجوان نے بتایا کہ وہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا تو اُس نے گوگل ارتھ پر اپنے والدین کا گھر دیکھنا کا سوچا، اس دوران جب میپ کو زوم کیا تو والد کی تصویر نظر آئی۔

نوجوان نے لکھا کہ ’کرونا کے دوران میں نے کوئی کام نہیں کیا مگر میں گوگل ارتھ پر اپنے والدین کا گھر دیکھتا تھا‘۔نوجوان نے لکھا کہ ’گوگل ارتھ پر جو تصویر ظاہر ہوئی اُس میں میرے والد گھر کے باہر موجود تھے جہاں وہ ضرور والدہ کا انتظار کررہے ہوں گے‘۔

’میں نے انہیں سڑک پر کھڑے ہوئے دیکھا، وہ بہت رحم دل اور اچھے انسان ہیں‘۔

نوجوان نے گوگل سے مطالبہ کیاکہ وہ اس لوکیشن کی تصویر کو اپ ڈیٹ نہ کرے اور ہمیشہ اسے ہی ظاہر کرے تاکہ میں حقیقی زندگی میں جب دل چاہیے اپنے والد سے مل سکوں۔

Comments

- Advertisement -