تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ابوظبی: پہلی بیوی کو واٹس ایپ پر نازیبا تصاویر بھیجنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پہلی بیوی کو واٹس ایپ پر نازیبا تصاویر بھیجنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی عدالت نے پہلی بیوی کو واٹس ایپ پر نازیبا تصاویر بھیجنے کے جرم میں شوہر کو ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی، ملزم نے جج سے جرمانہ ختم کرنے کی درخواست کردی۔

شوہر نے کورٹ میں اپیل کی ہے کہ وہ اپنی کم آمدنی کی وجہ سے ڈھائی لاکھ درہم کا جرمانہ ادا نہیں کرسکتا لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے دوسری شادی کی تھی جس کے سبب پہلی بیوی نے انتقام لینے کے لیے یہ سازش کی ہے۔

عدالت میں شوہر نے موقف اختیار کیا کہ جب میں سو رہا تھا تو اہلیہ نے خود ہی میرے موبائل فون سے تصاویر واٹس ایپ کی، میں ان تصاویر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

ابوظبی کی عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں: دبئی: منگیتر کو ’ایڈیٹ‘ کہنے پر نوجوان کو 2 ماہ قید کی سزا

واضح رہے کہ اماراتی قوانین میں سوشل میڈیا پر کوئی بھی ایسا مواد جو جارحیت پر مبنی ہو جس سے کسی کی توہین ہو اسے شیئر کرنا سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ملزم کو جیل اور ڈھائی لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں اس طرح کی سزا کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے گزشتہ سال جنوری میں بھی برطانوی شہری کو جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جب اس نے کار ڈیلر کو غصے میں آکر مغلظات بکیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -