بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پولیس سے بھاگتے شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پولیس سے بچنے کی کوشش میں ایک شخص گاڑی چلاتے ہوئے اتنا بد حواس ہوا کہ اس نے سڑک کنارے لوگوں پر چڑھا دی کئی افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں پیش آیا جس میں پولیس سے بچنے کی کوشش میں فرار ہونے والا شخص اس قدر بد حواس ہوا کہ اس نے مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر موجود لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔

اس اچانک افتاد کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئی جنہیں فوری ریسکیو کر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ پولیس نے مذکورہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے ایک اہلکار نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرنے والے گاڑی ڈرائیور کے سر پر بندوق تانی تو اس نے مزاحمت نہیں کی اور خود کو اہلکار کے حوالے کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں