تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گوشت پکانے سے پہلے صاف نہ کرنے کا خوفناک انجام

بیجنگ : چین میں کچا گوشت کھانے والے شخص کے جسم میں کیڑے پڑگئے ، جنہوں نے دماغ، سینے اور پھپھڑوں میں ڈیرہ ڈال لیا ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس بغیر پکا ہوا گوشت آتا ہے تو اس بات کا امکان موجود ہے، اس میں کیڑے موجود ہو۔

تفصیلات کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش کسے نہیں ہوتی تاہم ایک صحت بخش زندگی کے حصول کے لئے بہترین غذا کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن غیر مناسب غذا صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

انسانی جسم کے اندر کیل ، پن یا سکے برآمد ہونے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں ، لیکن چین کا ایک حالیہ واقعہ آپ کو چونکا دے گا۔

مشرقی چین کے ہانگ ژہو سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ ژی ژونگ فا نے تقریباً ایک مہینے تک سر درد میں مبتلا رہنے کے بعد ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن کیا معلوم تھا کہ اسپتال کا یہ دورہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ بن جائے گا۔

ڈاکٹر وانگ جیان ژونگ نے ابتدائی میڈیکل چیک اپ کے بعد ایک حیران کن انکشاف کیا کہ اس شخص کو تینیاسس تھا ، جو کیڑے کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ہوتا ہے تاہم جب اس کے اعضاء کی اسکین کے ساتھ مکمل چیک اپ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ اس شخص کے جسم میں 700 کے قریب کیڑے ہیں ، یہ کیڑے اس کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں میں پائے گئے تھے۔

ڈاکٹر وانگ نے کہا مریض کے بیشتر اعضاء پہلے ہی کیڑوں سے متاثر ہیں، جب اس شخص نے اپنا پکا ہوا گوشت کھایا تو کیڑے کے انڈے زندہ تھے اور انفیکشن کا سبب بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس بغیر پکا ہوا گوشت آتا ہے تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ اس میں موجود کیڑے جسم میں داخل ہوکر آپ کو مختلف بیماریوں کا شکار کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -