بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

یمنی نوجوان کا انڈوں کی مدد سے ایک اور عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

یمنی نوجوان نے محمد مقبل نے انڈوں کی مدد سے نیا عالمی ریکارڈ بناکر دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی رپورٹ کے مطابق ترک شہر استنبول میں مقیم یمنی نوجوان محمد مقبل نے چار انڈوں کو کمال مہارت سے تلے اوپر رکھ کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔

نوجوان نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں چیزوں کو ایک دوسرے پر متوازن کرنا بہت معمولی کام ہے حالانکہ اس کیلئے بہت توجہ، محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں محمد مقبل نے تین انڈوں کو اوپر تلے رکھ کر منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں