The news is by your side.

Advertisement

ٹرک کے نیچے سے اسکوٹر نکالنے کا خوف ناک مظاہرہ، ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہوتی ہیں جنہیں صارفین بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سوشل میڈیا صارفین کے ہنسانے کا باعث بن رہی ہے۔

ٹریفک جام تو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے اسی لیے شہریوں نے ٹریفک جام سے نکلنے کے منفرد طریقے نکالنے لیے ہیں، جس کا عملی نمونہ آئے روز سرحد دونوں جانب ہوتا ہے۔

آئیے آپ کو ایسی ہی ایک ویڈیو دکھاتے ہیں جس میں ایک بھارتی شہری ٹریفک جام سے نکلنے کےلیے اپنے اسکوٹر ٹرک کے نیچے سے نکل رہا ہے حالانہ یہ طریقہ کار جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ اور شہری بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے سے نکل رہے ہیں۔

ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ ویڈیو کہاں سے آئی ہے، البتہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی ہنسنی کا باعث بن رہی ہے جبکہ کچھ صارفین اس عمل انتہائی خطرناک بھی قرار دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VIMAL SAINI (@itz_saini_vimal)

Comments

یہ بھی پڑھیں