تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

معمر شخص کے سڑک عبور کرنے کے دوران کیا ہوا؟

اکثر و بیشتر سڑک یا بسوں میں لوگوں کی جانب سے اجنبی شخص کی مدد کی جاتی ہے جسے دیکھ کر دوسرے لوگ بھی ان کے اقدام کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے بزرگ شہری کو مصروف شاہراہ عبور کرنے میں مدد کے لیے ٹریفک روک دیا۔

معمر شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص چھڑی کی مدد سے سڑک کراس کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن کوئی بھی گاڑی رکنے کو تیار نہیں ہے ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک کے آگے لاکر اپنی موٹر سائیکل روک کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کے اس اقدام کی وجہ سے ساری گاڑیاں رک گئیں اور معمر شخص نے باآسانی سڑک عبور کرلی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 55 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور متعدد صارفین نے نوجوان کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ اب بھی اجنبی شخص کو مصیبت میں دیکھ کر لوگ آگے آجاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انسانیت اب بھی لوگوں میں موجود ہے‘۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ نوجوان نے معمر شخص کی مدد کی اس سے دوسرے کو بھی سبق سیکھنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -