تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ابوظہبی: ایک شخص نے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر خودکشی کرلی

ابوظہبی: ایک شخص نے ابوظہبی کے شیخ راشد بن سعید المکتوم روڈ پر بنے پیڈسٹرین برج سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظہبی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صبح 11:19 منٹ پر کال موصول ہوئی ایئرپورٹ روڈ پر واقعہ پیڈسٹرین برج پر لٹک کر ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا، خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پیڈسٹرین برج سے اتارنے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ مذکورہ شخص انتہائی قدم اُٹھانے پر کیوں مجبور ہوا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والا ایشین شہری ہے، ریسکیو ورکرز کی جانب سے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا، تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں نئے سال کے پہلے دن 28 سالہ ایشیائی نوجوان نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جب کہ یہ دن اس کی سالگرہ کا دن بھی تھا۔

دبئی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکشی کے واقعے میں کوئی مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی نوجوان کا کوئی کریمنل ریکارڈ تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -