تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شہری کے دماغ سے گوشت خور کیڑا برآمد

بیجنگ : چین میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے دماغ سے 12 سینٹی میٹر لمبا گوشت خور کیڑا نکالا ہے جو گزشتہ 15 سال سے اس کا دماغ کھا رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وانگ لی نامی چینی شہری نے 2007 میں پہلی مرتبہ اپنے سر کے بائیں طرف بے حسی محسوس کی تھی اور اس کے بعد سے ہی اس وانگ لی کی صحت مستقل خراب ہورہی تھی۔

چینی شہری نے سر میں تکلیف محسوس ہونے بعد متعدد ڈاکٹرز سے رجوع کیا جبکہ ایک مرتبہ وانگ لی کے برین ٹیومر کا علاج بھی کیا تاکہ مسئلے کی اصل وجہ تک پہنچ سکیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق علاج کے باوجود نوجوان کی صحت مزید خراب ہوگئی اور اسے بار بار دورے پڑنے لگے حتیٰ کہ بارہا اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا بھی چھایا۔

سنہ 2018 میں ڈاکٹرز سے دریافت کیا کہ متاثرہ شخص کے دماغ میں گوشت خور کیڑا مقیم ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے وانگ لی کو غیر جراحی( نان سرجیکل) علاج کروانے کا مشورہ دیا کیونکہ دماغ کے اس حصّے کا آپریشن کرنا انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق علاج کے باوجود کیڑا وانگ لی کے دماغ میں رہتا رہا جس سے نجات پانے کےلیے چینی شہری نے گوانگ ڈونگ سنجیو نامی دماغی اسپتال میں آپریشن کرایا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مسلسل دو گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں ڈاکٹرز نے کتوں اور بلیوں کی آنتوں میں پائے جانے والے اسپارگنم مانسونی کو وانگ لی کے دماغ سے نکالا جو انسانوں میں شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دماغ کے مذکورہ حصّے کا آپریشن انتہائی خطرناک تھا لیکن ہم نے اسے کامیابی مکمل کیا اور وانگ لی کی جان بچانے کےلیے یہ آپریشن کرنا بہت ضروری تھا اور اب متاثرہ شہری روبا صحت ہے۔

وانگ لی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر گو کا کہنا تھا کہ ہم نے رواں برس ایسے چار مریضوں کا علاج کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -