تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کنگ چارلس پر انڈے پھینکنے کا واقعہ، سیکیورٹی افسران میں ہلچل، ویڈیو دیکھیں

یارک شائر : نئے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ پر انڈے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واردات میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی کنگ چارلس ان دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ شمالی انگلینڈ کے شہر یارکشائر کے دورے پر ہیں، جہاں ایک تقریب کے دوران ان پر ایک مشتعل شخص کی جانب سے انڈے پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

Man being restrained by police

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مذکورہ ملزم یارکشائر میں کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کے استقبال کیلئے آنے والے سینکڑوں لوگوں کے درمیان موجود تھا، اسی دوران ملزم نے موقع پاکر ان کی جانب چار انڈے پھینکے۔

خوش قسمتی سے چاروں انڈے نشانے پر نہیں لگے اور ان کو لگنے کے بجائے سامنے سے گزرتے ہوئے زمین پر گرگئے۔ اس موقع پر کنگ چارلس نے کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور تقریب بھی بدستور جاری رہی۔ تاہم سیکیورٹی کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مجمع میں سے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

Crowds in front of York Minster

گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور چیختے ہوئے کہا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا تھا، دوسری جانب وہاں موجود لوگوں نے اپنے بادشاہ کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار انڈے بادشاہ کے سامنے گرنے کے باوجود کنگ چارلس بہت مطمئن اور پرسکون دکھائی دیئے۔

Smashed eggs on the ground

واضح رہے کہ نئے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد تخت نشین ہوئے تھے اور ان دنوں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

کنگ چالس اور ملکہ کیملا یارکشائر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں بادشاہ اپنی والدہ مرحوم ملکہ کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

اس سے قبل بھی ملکہ الزبتھ کی کار پر بھی انڈے پھینکے گئے تھے جب وہ وسطی انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم گئی تھیں اور 1995 میں وسطی ڈبلن میں واک آؤٹ کے دوران برطانوی مخالف مظاہرین نے چارلس پر انڈے پھینکے تھے۔

Comments

- Advertisement -