تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

جنرل سلیمانی سے متعلق غلط معلومات دینے پر ایک شخص گرفتار

یریوان: امریکی حملے میں قتل ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق غلط معلومات دینے پر ارمینیا میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ارمینیا کے شہری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سے متعلق غلط معلومات دینے پر حراست میں لے لیا گیا۔

ارمینیائی شہری ڈیانا آرٹیونیان نے فیس بک پر دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ارمینیا کی سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ 2 جنوری کو فیس بک پیج پر ڈیانا آرٹیونیان نے غلط معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیکول پشینیان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر امریکی صدر کو مبارک باد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ عسکری طریقے سے لیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

ارمینیا سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ اس غلط معلومات کو آذربائیجان اور ایرانی میڈیا نے اٹھایا، جس سے ارمینیا کے قومی سلامتی کے مفادات کو بڑا نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق ارمینیا کے وزیراعظم پشیانین خود اتوار کے روز اپنے فیس بک پیج پر اس کی تردید کی تھی کہ انہوں نے ٹرمپ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے 3 جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کو میزائل سے نشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پرکی گئی۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اور خطے کے آزادی پسند ممالک جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لیں گے، جنرل سلیمانی کی شہادت نے ایرانی عزم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -