تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دعائیں قبول نہ ہونے پر شہری نے مندر کے بت توڑدیے

اترپردیش: بھارت میں دعائیں قبول نہ ہونے پر ایک شخص نے مندر میں گھس کر بتوں کو توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر نویدا میں 27 سالہ ونود کمار نے دعائیں قبول نا ہونے پر مندر میں لگے بتوں کو توڑ دیا، پولیس نے بتوں کو توڑنے میں ملوث ونود کمار کو گرفتار کرکےتوڑ پھوڑ میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شہری صبح مندر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ مندر میں رکھے گئے تین بت ٹوٹے ہوئے تھے، جس پر شہری نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی۔

پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ونود نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی اور پانچ سالہ بچہ تین چار سال سے بیمار ہیں۔ ’ان کی صحتیابی کیلئے بہت دعائیں مانگیں مگر وہ ٹھیک نہیں ہوئے جبکہ چند روز قبل ہی خالہ کا بھی انتقال ہوا، جس پر میں سخت پریشانی میں تھا۔‘ اس پریشانی میں نے مندر میں پرے بتوں کو توڑ دیا۔

ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جو کہ عبادت خانوں کی توہین سے متعلق ہے اور ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -