تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

شہری نے خود کو تھپڑ مارنے کے لیے خاتون کو رکھ لیا

بھارتی نژاد امریکی بلاگر نے خود کو تھپڑ مارنے کے لیے خاتون کی خدمات حاصل کرلیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی بلاگر نے ایک خاتون کی خدمات حاصل کیں کہ جب بھی وہ فیس بک کھولیں تو وہ انہیں تھپڑ مارے۔

بھارتی نژاد امریکی بلاگر منیش سیٹھی 2012 میں کسی ایسے شخص کی خدمات حاصل کرنے کے لیے گئے جو کام کی رفتار بڑھانے میں ان کی مدد کرے اور انہیں صرف اس کے منہ پر تھپڑ مارنا تھا کیونکہ وہ فیس بک پر بہت زیادہ وقت گزارتے تھے۔

منیش سیٹھی نے کریگ لسٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش کررہا ہوں جو میرے ساتھ کام کرسکے اور یہ یقینی بنائے کہ میری اسکرین پر کیا ہورہا ہے جب میں وقت ضائع کروں تو آپ کو مجھ پر چیخنا پڑے گا اور ضرورت پڑے تو مجھے تھپڑ بھی مارنا ہوگا۔

ان کی اس انوکھی نوکری کی پوسٹ پر ایک گھنٹے میں متعدد لوگوں نے جواب دیا۔

ویئرایبل ڈیوائس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو منیش سیٹھی نے اپنے بلاگ میں وضاحت کی کہ میں نے کریگ لسٹ میں ایک لڑکی کی خدمات حاصل کیں تاکہ جب بھی میں فیس بک استعمال کرتا ہوں تو وہ مجھے منہ پر تھپڑ مارے۔

انہوں نے کارا نامی لڑکی کو فی گھنٹہ کے حساب سے 8 ڈالر بھی ادا کیے اور بتایا کہ اس اقدام سے ان کے کام کی رفتار 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کارا میری عارضی باس بن گئی جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں نے اپنا کام مکمل کیا ہے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -