تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دبئی: کروڑوں درہم کا ہیرا برآمد، سری لنکن شہری کو 5 برس قید کی سزا

ابو ظہبی : دبئی کی عدالت نے 7 کروڑ 30 لاکھ درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے والے سری لنکن سیکورٹی افسر کو 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایشیائی شہری کو جیل میں قید بامشقت مکمل ہونے پر ملک بدری کی سزا سنا دی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرم نے دبئی میں امریکی جیولری شاپ میں 9.33 کیرٹ ہیرے کی چوری کرنے کے لیے 3 سیکیورٹی دروازوں کو عبور کیا تھا۔

دبئی پولیس نے کروڑوں درہم مالیت کے ہیرے کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتار کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ چور خود 37 سالہسیکیورٹی افسر ہے جس کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق سری لنکن شہری نے ہیرا چوری کرنے کے بعد 38 سالہ سری لنکن شہری سے چھپنے کے لیے پناہ مانگی تھی، جسے عدالت نے چور پر پناہ دینے کی دفعات لگائی ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 37 سالہ سری لنکن سیکیورٹی افسر نے ہیرا چوری کرنے کے بعد دبئی میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار کو دیا تھا جس نے ہیرا کارگو کمپنی کے ذریعے جوتے کے ڈبے میں چھپا کر سری لنکا اسمگل کردیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاکر سے ہیرے کی چوری کی اطلاع اردن سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ مینیجر نے کمپنی کو دی تھی۔

دبئی کی عدالت نے سیکیورٹی افسر کے اعتراف جرم کرنے کے بعد 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد درہم مالیت کا ہیرا چوری کرنے پر 5 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔

Comments

- Advertisement -