تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی پولیس نے سب کو حیران کردیا

دبئی پولیس پیشہ وارانہ خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں سب کو پچھاڑنے والی دبئی پولیس نے نیا کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ تربیت اور صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے دیار غیر میں بیٹھے شخص کو اس کی گمشدہ چیز پہنچا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی ایک غیر ملکی سیاح دبئی سے واپس فرانس جاتے ہوئے اپنا موبائل فون ٹیکسی میں بھول گیا ، مذکورہ شخص نے اپنےملک پہنچ کر دبئی پولیس کو بذریعہ ایل میل اطلاع دی کہ ایئرپورٹ جاتے ہوئے وہ موبائل فون ٹیکسی میں بھول آیاہے۔

پولیس اسٹیشنز کے سربراہ بریگیڈیئرعبداللہ خادم کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی ای میل پر فوری ردعمل دیا گیا اور تمام تر ضروری دستیاویزات منگوائی گئیں، مطلوبہ معلومات ملنے پر پولیس نے فوری طور پر موبائل کی تلاش شروع کردی ۔

ان کا کہنا ہے کہ دستیاب معلومات کے تحت موبائل فون کو تلاش کرلیا گیا اور اسے ہنگامی بنیادوں پر فرانس میں اس کے مالک تک پہنچادیا گیا۔

Comments

- Advertisement -