تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ابوظبی کی عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایشیائی باشندے کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کی عدالت نے کزن کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا، ملزم نے مقتول سے 400 درہم کی رقم ادھار لے رکھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کزن مختلف فارموں میں کام کرتے تھے، مقتول نے ملزم سے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس پر ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، وقوعہ کی شام کو مجرم اپنے کزن کے پاس گیا اور کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قتل کرنے کے بعد مجرم نے اپنے کزن کی ٹانگ میں رسی باندھی اور اس کی لاش کو گھسیٹتا ہوا اپنے مالک کے فارم ہاؤس لایا اور ایک گڑھا کھود کر اسے دفنا دیا۔

مزید پڑھیں: دبئی: اپنے ہی بچوں‌کو قتل کرنے کی کوشش، سنگ دل ماں کو پانچ سال قید کی سزا

مقتول کا کئی گھنٹوں بعد کچھ پتا نہ چلا تو فارم کے مالک نے اس کی تلاش شروع کروائی، ایک ملازم کو فارم ہاؤس کے قریب بدبو کا احساس ہوا تو وہ گڑھے کے پاس گیا اور گڑھے کو کھودا گیا تو مقتول کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

مقامی عدالت نے ملزم کو بہیمانہ قتل پر موت کی سزا سنائی جس کے خلاف اس نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جہاں اس کی درخواست رد کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -