تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ابوظبی: نوجوان کو سوشل میڈیا پرمزاحیہ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں نوجوان کو سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے پر 5 سال قید اور لاکھوں درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ مطابق ابوظبی کے اسکول کی مزاحیہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کرنے پر نوجوان کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی، نوجوان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا۔

ابوظبی کے اسکول میں زیر تعلیم طالب علم نے انسٹاگرام پر اس طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں طالب علموں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ کرنے کا تاثر دیا گیا۔

طالب علم نے اپنے اوپر عائد الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقصد کسی کی تضحیک کرنا ہر گز نہیں تھا، نہ ہی میں نے اسکول کے نظام کے خلاف کوئی اقدام کیا۔

مزید پڑھیں: دبئی: معروف اداکارہ کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

سزا پانے والے طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو شیئر کا مقصد اس طرح کے اقدام کے خلاف شعور بیدار کرنا تھا، ویڈیو کو صرف میرے دوستوں نے ہی دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بغیر اجازت کسی کی ویڈیو یا تصویر بنانا بھی جرم قرار دیا جاچکا ہے، جس کی سزا پانچ لاکھ درہم جرمانہ اور ایک سے پانچ سال تک قید ہے۔

سائبر کرائم کے 2012ء کے فیڈرل ڈکری لا نمبر 5 کے مطابق جو بھی شخص کسی اور کی پرائیویسی میں دخل اندازی کرے گا اسے ایک لاکھ پچاس ہزار سے پانچ لاکھ درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک سے پانچ سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -