تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’سُسر کو گاڑی خرید کر دی، پیسے واپس چاہیں‘ : سابقہ شوہر کو عدالت جانے پر ہزیمت کا سامنا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے عربی شہری کی درخواست مسترد کردی جس میں اُس نے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کیے اور انہیں ثابت نہیں کرسکا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ کی سول عدالت میں عرب سے تعلق رکھنے والے باشندے نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اُس نے سابقہ بیوی کے والد کے لیے 4 لاکھ 35 ہزار درہم کی گاڑی خریدی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ اب بیوی سے میرا کوئی تعلق نہیں اس لیے عدالت رقم یا پھر گاڑی واپس دلوائے۔

شہری نے دعویٰ کیا کہ سُسر کے مطالبے پر اُس نے اپنی جمع پونجی اور بیوی کا زیور فروخت کرنے کے بعد چار لاکھ 35 ہزار درہم کی گاڑی خرید کر  دی تھی۔

درخواست گزار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُس نے اپنی سابقہ بیوی کے بھائی کے لیے یہ گاڑی خریدی، علاوہ ازیں وہ گاڑی کی مرمت کے پیسے بھی دیتا رہا اور گیارہ سال تک ماہانہ رقم دیتا رہا۔

عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیا جہاں مدعی کسی بھی قسم کا ثبوت پیش نہ کرسکا، اُس نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ سابقہ بیوی کے والد کے خلاف جاری کیا جائے۔

دوسری جانب لڑکی کے والد نے اپنے سابق داماد کے الزامات کو لغو اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’گاڑی تو دور کی بات میں نے اپنے داماد سے کسی قسم کی کوئی رقم نہیں لی‘۔

عدالت نے عدم شواہد اور ثبوت کی بنا پر درخواست گزار کے خلاف فیصلہ سُنایا اور اُسے عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -