تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یو اے ای میں ساتھی ملازم پر حملہ کرنے کے جرم میں ایشیائی شخص کو سزا

راس الخیمہ :  عدالت نے غیر قانونی طور پر شراب پینے اور ساتھی ملازم پر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں ایشیائی شخص کو   2 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایشیائی شخص کو اپنے ساتھی ملازم پر شراب پی کر قاتلانہ حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

عدالتی دستاویزات کے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملزم نے اپنے ساتھ ملازمت کرنے والے شخص کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور سرعام بغیر لائسنس شراب نوشی بھی کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت میں قاتلانہ حملہ کرنے کے شبے میں گرفتار ایشیائی شخص نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے ساتھی پر نہ تو حملہ کیا تھا اور نہ اسے قتل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی‘۔

عربی میڈیا کے مطابق ملزم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے غیر قانونی طور پر شراب پی تھی تاہم ملزم کو قتل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ البتہ ’متاثرہ شخص نے مبینہ طور پر میری بے عزتی کی تھی اور زبانی ہراساں کیا تھا‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم کے جسم میں شراب کی مقدار 180 ملی میٹر سے زیادہ تھی۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ’ملزم نشہ کی حالت میں تھا جس کے باعث اسے جائے وقوعہ پر ہونے والے واقعے کا علم نہیں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -