تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

باپ نے بیٹی کو بچانے کے لیے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں باپ نے اپنی بیٹی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبرراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک لڑکی ریلوے ٹریک پر چل رہی تھی کہ اچانک گر گئی اور تیز رفتار ٹرین اس کے انتہائی قریب آگئی لیکن باپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریلوے ٹریک سے بیٹی کو بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے باپ نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگائی اور بچی کو بچالیا، ٹرین خطرناک حد تک ان کے قریب تھی لیکن باپ نے ہمت نہیں ہاری۔

پیر کی صبح پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

. شاهد.. أب مصري يلقي نفسه على ابنته تحت القطار تداول رواد مواقع التواصل الاجتماعي فيديو لمشهد إنساني لرجل يحتضن فتاة تحت عجلات القطار الذي يتحرك مع أصوات الدعوات على الرصيف التي تبتهل إلى الله بنجاتهما من الموت. وذكرت بعض حسابات مواقع التواصل أن الفتاة التي وقعت تحت القطار كانت في محطة بمحافظة الإسماعيلية المصرية، وأن والدها الذي كان يرافقها على المحطة شاهدها وهي تقع فألقى بنفسه فوقها وأنقذها، وفقا للعربية نت.

A post shared by الرمس نت (@alramsnet) on

خوش قسمتی سے اس واقعے باپ اور بیٹی دونوں بغیر کسی نقصان کے محفوط رہے، سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں نے بہادر شخص کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ریلوے ٹریک پر حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے ٹریک پر سفر کرتے ہیں اور ٹرین کی آمد سے بے خبر رہتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی جان چلی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -