تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیٹی کی شادی کے بعد باپ نے گھر پر قیامت ڈھادی

نئی دہلی: بھارت میں بیٹی کی شادی پر ناراض باپ نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند دوسری ذات یا مذہب کے افراد کوکم ترسمجھتے ہیں اوردوسری ذات یا دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر خاندان والوں کی جانب سے قتل یا تشدد کے واقعات عام ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بیٹی کے دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پرناراض باپ نے اپنی 2 بیٹیوں اوربیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

چائے کا اسٹال چلانے والے لکشمنن کی بڑی بیٹی نے دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرلی تھی۔ لکشمنن اپنی بیٹی کی شادی پرغصے میں تھا اوراس نے اپنی دیگر2 بیٹیوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی محفوظ رہی کیونکہ وہ دوسرے شہرمیں اپنے شوہرکے ساتھ رہتی ہے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

Comments

- Advertisement -