جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

شادی منسوخ ہونے پر لڑکے نے منگیتر کی والدہ اور بھائی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی منسوخ ہونے پر نوجوان نے غصے میں آ کر منگیتر کی والدہ اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کا واقعہ جمعہ کی شب عزت نگر پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت سنجیو کمار کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلیے پولیس متحرک ہے۔

سنجیو کمار نے منگیتر کی 55 سالہ والدہ اور 21 سالہ بھائی کو قتل کرنے کے بعد لاشیں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس آفیسر راہول بھٹی کے مطابق ملزم کی شادی مقتولہ کی بیٹی کے ساتھ ہونا طے پائی تھی جو بعد میں کسی وجہ سے منسوخ کی گئی۔

سڑک کنارے لاشیں ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا جن کی رپورٹس آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

مقتولہ کے شوہر نے پولیس میں سنجیو کمار کے خلاف اندراج مقدمہ کیلیے درخواست دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کی شادی ملزم کے ساتھ طے کی تھی جو سنجیو کے نامناسب رویے کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔

راہول بھٹی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں