ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

انڈے کا سالن بنانے سے انکار پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گروگرام میں معمولی سے بات پر سفاک شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش زیرِ تعمیر عمارت میں چھپائی تھی۔

35 سالہ للن یادو نے تفتیش کے دوران اعترافِ جرم کیا اور بتایا کہ نشے میں دت ہونے کے باعث اہلیہ کو قتل کیا جبکہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا۔

متعلقہ: شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کہاں چھپائی؟

اس نے پولیس کو بتایا کہ جھگڑا اُس وقت شروع ہوا جب اہلیہ انجلی نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار کیا، میں نے اسے ہتھوڑے اور بیلٹ کے پے در پے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

زیرِ تعمیر عمارت کے چوکیدار نے پولیس کو خاتون کی لاش کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

للن یادو نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس کی پہلی بیوی سات سال قبل سانپ کے کاٹنے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کے بعد وہ دہلی آگیا تھا۔

ملزم کے مطابق مقتولہ انجلی سے اس کی ملاقات 7 ماہ قبل ہوئی تھی اور تب سے وہ دونوں ساتھ رہ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، اس کے گھر سے ہتھوڑا اور بیلٹ برآمد کر لیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں