تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

بھارت:‌ بیٹی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر مجبور باپ کی خودکشی

نئی دہلی: بھارت کے شمال مغربی علاقے میں بچی کی  آن لائن کلاسسز کے لیے موبائل نہ خریدنے  والے مجبور باپ نے معاشی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمال مغربی علاقے تری پورہ میں غربت سے تنگ گھرانے کی بیٹی نے آن لائن کلاسسز لینے کے لیے باپ سے اینڈرائیڈ موبائل فون کی فرمائش کی۔

ضلع سپاہی جالا کے پولیس چیف کرسچنڈو چکربورتی کا کہنا تھا کہ 45 سالہ سکمار بھومک کی پندرہ سالہ صاحبزادی نے آن لائن کلاسسز لینے کے لیے باپ سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون لانے کی فرمائش کی۔

سکمار نے پیسوں کی تنگی کی وجہ سے بیٹی کے لیے سادہ موبائل خریدا اور جب یہ اپنی صاحبزادی کو دیا تو اُس نے لینے سے انکار کردیا اور بتایا کہ اینڈرائیڈ فون کے بغیر وہ کوچنگ کی کلاس نہیں لے سکتی۔

مزید پڑھیں: بھارت: 10 روپے مانگ کر بچے کی بھوک مٹانے کے بعد ماں کی خودکشی

پولیس افسر کے مطابق سکمار کی بیوی اور بیٹی نے موبائل نہ خریدنے پر باپ سے ناراضی ظاہر کی جس پر اُس نے بتایا کہ میرے پاس اتنے پیسوں کی گنجائش نہیں کہ اینڈرائیڈ فون خرید کر دے سکوں۔ والد کا جواب سُن کر بیٹی کو غصہ آیا اور اُس نے نیا موبائل زمین پر زور سے پھینک کر توڑ دیا۔

قریبی رشتے دار نے پولیس کو بتایا کہ بیوی اور بیٹی کی ناراضی کے بعد سکمار بہت زیادہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا، وہ دو روز تک خاموش رہا اور پھر بدھ کی رات اپنے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کلاسز: غربت کی وجہ سے انٹرنیٹ نا لگاسکنے والی طالبہ نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق سکمار مزدوری کا کام کر کے اپنا گھر کے اخراجات پورے کرتا تھا،وہ کرونا کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے اپنے تین بچوں اور اہلیہ کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔

Comments

- Advertisement -