تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

بیوی آشنا کے ساتھ فرار، شوہر نے بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے بیوی کے آشنا کے ساتھ فرار ہونے پر تین بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ کرناٹک کے ضلع تماکورو میں پیش آیا، پولیس کا بتانا ہے کہ شوہر کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق سمیع اللہ کی اہلیہ ساحرہ بانو شوہر اور والدین کو بتائے بغیر اپنے عاشق کے ساتھ سعودی عرب فرار ہوگئی جہاں وہ کسی نجی ادارے میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے لگی۔

پولیس نے بتایا کہ ساحرہ نے سعودی عرب میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مختلف مقامات پر تفریح ​​کے دوران اپنے شوہر کو مبینہ طور ویڈیو کال بھی کی۔

پولیس نے بتایا کہ ساحرہ نے اپنے شوہر کو عاشق کے ساتھ ہونے کی مبینہ ویڈیو کے ذریعے طعنہ بھی دیا جبکہ اس کے شوہر نے اسے واپس آنے کے لیے منت سماجت کی لیکن وہ گھر واپس نہیں آئی۔

جس کے بعد سمیع اللہ نے اپنے تین بچوں کو بتایا تھا کہ ان کی ماں کبھی واپس نہیں آئے گی بعدازاں بیوی کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر سمیع اللہ نے تینوں بچوں کو زہر دیا اور خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -