تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

موبائل فون نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست چیمبور میں موبائل فون نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چیمبور کی ماہدا کالونی میں 51 سالہ شوہر نے موبائل فون دینے سے انکار کرنے پر بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جیمز جان کورایا گھر پہنچا اور اپنی اہلیہ 45 سالہ ربیعہ جیمز کورایا سے کہا کہ وہ اپنا موبائل فون اس کے حوالے کردے، اہلیہ نے فون دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اسے قتل کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق جب ربیعہ جیمز نے فون دینے سے انکار کیا تو ملزم نے اسے مغلظات بکیں اور کچن سے جاکر چاقو لایا اور چاقو کے پے درپے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: موبائل کارڈ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے پڑوسیوں اور رشتے داروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رابیعہ جیمز کورایا ملزم کی دوسری بیوی ہے جبکہ اس کی پہلی بیوی سوبوربن منخورد میں مقیم ہے۔آر سی ایف تھانے کے سینئرافسر سوپن نیہوت کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -