جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

چائے دینے میں تاخیر پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں محض چائے دینے میں تاخیر ہونے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتارنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع گوالیار کے گاؤں تھاٹی پور کے رہائشی موہت راجک کا بیوی سادھنا سے مندر جانے پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اہل خانہ نے معاملہ حل کروا دیا تھا۔

اگلی صبح موہت راجک چائے دینے میں تاخیر پر طیش میں آگیا اور اس نے کمرے میں سادھنا کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

جب مقتولہ کے اہل خانہ کو اس بارے میں علم ہوا تو وہ فوراً بیٹی کے سسرال پہنچے اور پولیس کو بھی طلب کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔ سادھنا کے گلے پر انگلیوں کے واضح نشان تھے۔

پولیس نے جب موہت راجک سے معاملے پر تفتیش کی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ سادھنا ہر صبح ناشتے کے وقت جان بوجھ کر چائے دینے میں تاخیر کرتی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں