بھارت کی ریاست اڈيشا کے شہر بھونیشور میں شوہر نے تلخ کلامی کرنے پر بیوی کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 40 سالہ ملزم نے مبینہ طور پر ڈنڈے سے بیوی پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں مقتولہ کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کی لاش کو ایک کمرے میں اپنے ساتھ بند کر دیا اور دو دن تک باہر نہیں آیا، تیسرے دن ملزم کے بڑے بیٹے کو معاملے کا علم ہوا تو اس نے پولس کو اطلاع دی۔
ملزم کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور اس کے تین بچے ہیں، اس کا سب سے بڑا بیٹا 19 سال کا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ نشے کی عادی تھی اور شراب پی کر شوہر سے لڑائی جھگڑا کرتی تھی، ملزم نے طیش میں آ کر ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے خاتون ہلاک ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔