ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کراچی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں چارسدہ سے ناراض بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ چارسدہ سے دو ماہ قبل میکے آگئی تھی، شوہر بیوی کو منانے کے لیے ایک ہفتہ قبل چارسدہ سے کراچی آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر کی شناخت نور اللہ کے نام سے ہوئی جس کی تلاش جاری ہے۔

ایس پی بلدیہ کا بتانا ہے کہ ملزم نے تین گولیاں چلائیں، خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بس ٹرمنلز اور ریلوے اسٹیشنز پر سادہ لباس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ شاہدہ تین بچوں کی ماں تھی، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں