تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نوکری کے پہلے دن سنگین غلطی، لاکھوں لوگ ویڈیو دیکھ کر حیران

نئی ملازمت کے پہلے روز انسان اپنے طرز عمل سے رفیقِ کاروں پر مثبت تاثر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور ہرممکن طور پر کوئی ایسا کام نہیں کرتا جو باعثِ شرمندگی ہو۔

کورونا کے اس مشکل حالات میں کوئی بھی نئی ملازمت کے پہلے ہی دن غلطی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر انسان ہے غلطی ہو ہی جاتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=q1AvnUwSAgQ

ایسا ہی کچھ ایک سیکورٹی گارڈ کے ساتھ ہوا جس نے ڈیوٹی کے پہلے ہی دن لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور غلطی اس کے لیے وبال بن گئی۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نوکری کے پہلے ہی دن سیکورٹی گارڈ سے ایسی غلطی سرزد ہوئی جس کو وہ کبھی بھلا نہیں پائے گا۔

گارڈ نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو پورا کرنے کے لیے جب ایک بچے کو دروازے پر روکا تو غلطی سے ٹیمپریچر چیک کرنے کے لیے تھرمل گن کی بجائے سنیٹائزر کی بوتل آگے بڑھائی اور ماتھے کے قریب جا کر اسپرے کر دیا۔

سینیٹائزر اسپرے سے بچے کی آنکھیں جلنے لگیں اور اس والدہ نے فوراً اس کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے مدد کی، اس دوران گارڈ کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو چکا تو وہ حیرت زدہ ہو کر ادِھر ادُھر دیکھتا اور پھر چلتا بنا۔

خاتون نے اس لاپرواہی پر گارڈ کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ڈانٹ بھی پلائی، خاتون نے گارڈ کی حرکت پر انتظامیہ سے شکایت کی۔

اس ویڈیو کو صرف ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین اپنے اپنے خیالات اور ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -