تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

’نوڈلز‘ کھانے سے نوجوان معذور کیوں ہوا؟

اکثر لوگوں کی جانب سے بچا ہوا کھانا فریج میں رکھ دیا جاتا ہے تاکہ وقت ضرورت اسے نکال کر کھایا جاسکے لیکن ریسٹورنٹ میں کھائے جانے والے کھانے کے بارے میں علم نہیں ہوتا کہ وہ کتنا پرانا ہے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو قریبی ریسٹورینٹ میں چاولوں اور چکن کے ساتھ نوڈلز کھانا مہنگا پڑ گیا، یہ واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

19 سالہ شخص نے ریسٹورینٹ میں نوڈلز کھائے اور گھر آگیا، نوڈلز کھانے کے اگلے 20 گھنٹے تک نوجوان ٹھیک رہا لیکن اس کے بعد اس کی ٹانگیں اور انگلیاں نیلی ہونا شروع ہوگئیں، ساتھ ہی وہ معدے میں تکلیف اور متلی کی سی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔

اس کے علاوہ نوجوان نے سینے میں درد، سانس کی خرابی اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے کی بھی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروانا پڑا جہاں اسے بروقت طبی امداد دی گئی۔

بعدازاں لڑکے کا جسم نیلا پڑنے لگا جس کے بعد ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگیں اور انگلیاں کاٹنا پڑیں، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو نوجوان جان کی بازی ہار جاتا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کھانا فوری طور پر فریج میں رکھنا چاہیے تاکہ بیکٹیریا کی افزائش کو روکا جا سکے ورنہ یہ فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -