تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی اسپتال کی غفلت کے باعث ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا، سرجری کے بعد نوجوان کی ٹانگ خراب ہوگئی جسے مجبوراً کاٹنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسپتال کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان محمد حسن اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے نجی اسپتال کے خلاف صارف عدالت شرقی سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ محمد حسن تھر جاتے ہوئے روڈ حادثے میں زخمی ہوا، اسپتال والوں نے نوجوان کی ٹانگ کی سرجری کی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ سرجری کامیاب ہوگئی جلد ٹانگ کام کرنے لگے گی۔

درخواست کے مطابق سرجری کے بعد ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگ گئے، نوجوان شکایت کرتا رہا کہ ٹانگ میں کوئی ہلچل نہیں تاہم ڈاکٹروں نے اعتماد دلایا کہ سرجری کے بعد ایسا ہوتا ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پوری ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگے جس کے بعد نوجوان کو فوراً ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا، ضیا الدین اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ بیکٹیریا پھیل گئے ہیں ٹانگ کاٹنی پڑے گی، جس کے بعد مجبوراً نوجوان کی ٹانگ کاٹنی پڑی جو اب ہمیشہ کے لیے معذور بن گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، اسپتال پر 30 ملین روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر نجی اسپتال کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے، جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے 23 دسمبر تک انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -