تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بینک کی غلطی نے بھارتی شہری کو لکھ پتی بنا دیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک شہری کے بینک اکاؤنٹ میں غلطی ساڑھے پانچ لاکھ روپے آگئے لیکن شہری نے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے کھگڑیا ضلع میں ایک شخص کے اکاؤنٹ میں بینک کی غلطی کے سبب ساڑھے پانچ لاکھ روپے آگئے لیکن اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی شہری نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم اسے وزیراعظم نریندر مودی نے بھیجی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کھگڑیا کے گرامین بینک نے غلطی سے یہ رقم مانسی تھانے کی حدود بختیار پور گاؤں کے رہائشی رنجیت داس کو بھیج دی تھی۔

بینک کو غلطی کا احساس ہونے کے بعد عہدیداروں نے داس کو کئی نوٹس بھیجے جس میں اس سے رقم واپس کرنے کو کہا گیا تاہم اس نے یہ کہتے ہوئے رقم واپس کرنے سے انکار کردیا کہ اس نے رقم خرچ کردی۔

Viral News

مذکورہ شخص نے کہا کہ یہ رقم اسے وزیراعظم نریندر مودی نے بھیجی ہے، داس نے کہا کہ جب اسے رقم ملی تو اس نے سوچا کہ یہ وزیراعظم مودی کے وعدے کے مطابق 15 لاکھ روپے کی پہلی قسط ہوگی۔

بعدازاں بینک نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور وہ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ جب مجھے یہ رقم ملی تو بہت خوش تھا سوچا جیسا کہ نریندر مودی نے ہر ایک سے اپنے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے بھیجنے کا وعدہ کیا تھا میں نے سوچا یہ اس ہی کی پہلی قسط ہوگی میں نے ساری رقم خرچ کردی اور اب میرے اکاؤنٹ میں کچھ نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک منیجر کی شکایت پر رنجیت داس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -