تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جلد بازی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں ٹرین کی آمد سے بے خبر نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا جبکہ اس کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کررہا ہے تاہم جیسے ہی ٹرین قریب پہنچتے ہی تو نوجوان موٹر سائیکل چھوڑ کر دوڑ ہٹ جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین موٹر سائیکل کو اڑاتے ہوئے تیزی سے گزر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجمنڈری ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اس کا مستحق تھا۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -