تازہ ترین

مین آف دی میچ پر ” پانچ لیٹر پیٹرول” کا تحفہ

نئی دہلی: بھارت میں ان دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ایسے میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے نے سوشل میڈیا شائقین کو تفریح کا موقع فراہم کردیا ہے۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے گذشتہ ایک صدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، وہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافے نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے پر بھارت کی حزب اختلاف جماعتوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کر رہی ہے، بہت سے افراد نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے طویل اور ناراضگی کے پیغامات شیئر کئے ہیں جبکہ کچھ نے میمز اور لطیفوں کا سہارا لیتے ہوئے بھونڈا طریقہ اختیار کیا ہے۔

کچھ دن قبل ضلع کرور کے ایک پیٹرول پمپ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان بچوں کو ایک لیٹر مفت پیٹرول دینے کی پیشکش کی جو تامل زبان کی معروف نظم "روککرال” کو بغیر غلطی کئے مکمل ادا کرے گا، یہ پیشکش گذشتہ ماہ ایک مذہبی تہوار کےموقع پر کی گئی تھی۔

تاہم اس ہفتے بھوپال میں ہونے والے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں کے مسئلے کو انوکھا انداز میں اجاگر کیا گیا، جہاں فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کو کیش انعامات یا ٹرافی کے بجائے ” پانچ لیٹر” پیٹرول بطور مین آف دی میچ دیا گیا، اطلاعات کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد بھوپال میں کانگریس کے رہنما منوج شکلا نے کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -