تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بیٹی کی پیدائش: پمپ مالک کا ’مفت پیٹرول‘ دینے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی مہنگی ہیں ایسے میں ایک پمپ مالک نے بیٹی کی پیدائش پر اضافی پیٹرول دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے پمپ مالک نے اپنے خاندان میں بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں گاہکوں کو اضافی پیٹرول تقسیم کیا۔

بیتول ضلع میں پیٹرول پمپ کے مالک دیپک سینانی کی بہن کے گھر 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشی میں دیپک نے صارفین کو اضافی پیٹرول فراہم کیا۔

دیپک کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اس کو سستی شہرت سمجھیں اسی وجہ سے کچھ دیر تک سوچ بچار میں مبتلا رہا لیکن پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ یہی سوچ اہمیت رکھتی ہے لوگوں کو اضافی پیٹرول فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بیٹی کی پیدائش پر گول گپے فروش کا شاندار اقدام

انہوں نے کہا کہ میں نے صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ گاہکوں کی آمد دیکھی اور اسی دوران کسٹمرز کو 5 سے 10 فیصد اضافی پیٹرول فراہم کیا۔

دیپک نے بتایا کہ 100 روپے کا پیٹرول خریدنے والے صارفین کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا گیا جبکہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھوپال میں آنچل گپتا نامی گول گپے فروش نے بیٹی کی پیدائش کا جشن مناتے ہوئے گاہکوں کو 40 ہزار روپے کے مفت گول گپے کھلائے تھے۔

Comments

- Advertisement -