تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

طیارے کی کھڑکی کے معاملے پر مسافروں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز کسی مسافر کو طیارے میں کھڑکی کی سیٹ مل جائے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکے اور ان لمحات کی تصاویر کو کیمرے میں محفوظ کرے۔

طیارے میں سوار ایک مسافر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر طیارے کی کھڑکی کو کھلا رکھنا چاہتا تھا لیکن خاتون مسافر کھڑکی کو بند کرنے پر اصرار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر جیسے ہی کھڑکی کھولتا ہے، خاتون مسافر طیارے کی کھڑکی فوری بند کردیتیں اور دونوں نے یہ سلسلہ کئی مرتبہ جاری رکھا۔

خاتون مسافر نے کھڑکی بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو آخر میں تنگ آکر مسافر نے خاتون کے ہاتھ پر زور سے ہاتھ مارا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 2 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ کو کھڑکی والی سیٹ نہیں چاہیے تو وہ سیٹ ہی نہ لیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خاتون کی غلطی ہے، انہیں اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔‘

واضح رہے کہ عام طور پر طیارے کے عملے کی جانب سے حفاظتی وجوہات کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ طیارے کی کھڑکی ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کھلی رہے۔

Comments

- Advertisement -