تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

بھارت: مسافر کی ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز میں پہلی مرتبہ سفر کرنے والے مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر جہاز کا ایگزٹ ڈور کھولنے کی کوشش کی جس نے سب کو خوفزدہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئرلائن گوایئر نئی دہلی سے پٹنہ جارہی تھی کہ اس دوران جہاز میں پہلی بار سفر کرنے والے مسافر کو جب ٹوائلٹ جانا پڑا تو اس نے جہاز کے ایگزٹ ڈور کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کی جس سے وہاں بیٹھے سبھی مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

مسافر کی اس حرکت پر قریب بیٹھے مسافر نے اسے غور سے دیکھا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ کیا۔

اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورعملے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی پرواز نے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچی تو مذکورہ مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب گوایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافر پہلی بار جہاز میں سفر کررہا تھا اس لیے اسے زیادہ معلومات نہیں تھیں یہی وجہ تھی کہ وہ ایمرجنسی ایگزٹ کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ بیٹھا اور اسے کھولنے کی کوشش کی۔

پٹنہ پولیس کے ترجمان کے مطابق مسافر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر اس طرح کا عمل نہیں کیا تھا جس پر پولیس نے اسے تھوڑی دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

Comments

- Advertisement -