تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ابوظہبی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کے جرم میں اماراتی شخص کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے ایک اماراتی شہری کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

ابوظہبی کی پولیس کا کہنا تھا کہ اماراتی شہری اور اس کا پاکستانی دوست صحرا میں کمپنگ کی غرض سے گئے تھے کہ اچانک دونوں میں جھگڑا ہوا اور اماراتی شخص نے گاڑی چڑھا کر پاکستانی شہری کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کچھ ماہ قبل پیش آئی تھی جب پاکستانی شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابوظہبی کی عدالت میں متاثرہ خاندان کے افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ ’مقتول اور قاتل دونوں کیمپ میں موجود تھے کہ اچانک کسی بات پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا، کیمپ میں موجود دیگر افراد کی وجہ سے معاملہ ختم ہوا ہوگیا تھا، لیکن اچانک اماراتی شہری نے گاڑی سے کچل کر متاثرہ شخص کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت میں دوران سماعت مجرم نے اعتراف کیا کہ اس نے معاملہ ختم ہوجانے کے باوجود اپنے دوست کو گاڑی سے کچل کر قتل کیا تھا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت نے دوران اماراتی شخص پر پاکستانی شہری کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے جرم میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -