تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے مخالف شہری نے خود کو آگ لگا دی

ٹوکیو: آنجہانی سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کی مخالفت کرنے والے شہری نے احتجاجاً کو خود کو آگ لگا دی۔

جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم آفس کے سامنے شہری نے خود کو آگ لگائی۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر آگ بجھانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے خود کو آگ لگانے کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، شہری سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں اس نے شنزو آبے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ طویل مدت تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شنزو آبے کو 8 جولائی کو ایک ریلی کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ان بہت قریب سے 2 گولیاں ماری گئی تھیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سینے میں لگنے والی گولی شنزو آبے کی موت کی وجہ بنی۔

Comments

- Advertisement -